سعودی عرب

سعودی عربیہ:وہابی اتھارٹی کی قید سے سترہ شیعہ رہا

shiite_News_Saudi_Wahabi_Releasedسعودی عربیہ کی وہابی ناصبی اتھارٹی نے گرفتار کئے گئے درجنوں شیعہ مظاہرین میں سے سترہ شیعہ مظاہرین کو رہا کر دیا ہے۔شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق سعودی وہابی ناصبی حکومت نے قطیف سے گرفتار کئے گئے درجنوں شیعہ پر امن مظاہرین میں سے سترہ شیعہ قیدیوں کو رہا کر دیا ہے جس میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ سعودی ناصبیوں کی قید سے رہائی پانے والے شیعہ قیدی سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے گورنر اور مقامی شیعہ قیادت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نتیجہ میں رہا ہوئے ہیں تاہم شیعہ قیدی تین ماہ کی غیر قانونی حراست میں جیلوں میں رہنے کے بعد ہفتے کے روز گھروں کو پہنچے ہیں،مقامی شیعہ قیادت کی جانب سے ناصبی وہابی اتھارٹی کے مشرقی صوبے کے گورنر پر دباؤ کے نتیجہ میں ناصبی اتھارٹی نے سترہ شیعہ قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کئے ہیں جس میںاکثریت نابالغ بچوں کی ہے۔
یہ بات واضح رہے کہ سترہ شیعہ قیدیوں کی رہائی کے باوجود ناصبی وہابی اتھارٹی کی غیر قانونی حراست میں ایک سو چالیس شیعہ موجود ہیں ۔جنہیں پر امن مظاہروں اور اسلامی بیداری کی تحریکوں کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button