سعودی عرب

سعودی عرب میں شیعہ عالم دین شی‍خ توفیق العامر رہائی کے لئے احتجاجی جلوس

saudi_shia_1شیعہ عالم دین کو گزشتہ جمعے کو تقریر کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔ شیخ توفیق عامر نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ سعودی عرب کی حکومت ایک آئینی بادشاہت میں تبدیل ہونی چاہیے
سعودی عرب میں کل سینکڑوں افراد نے صوبۂ الاحصاء میں جلوس نکال کر شیعہ عالم دین شی‍خ توفیق العامر کی رہائی کا مطالبہ کیا۔  سعودی عرب کے صوبۂ الاحصاء میں واقع الحفوف علاقے میں کل نماز جمعہ کے بعد نکالے جانے والے اس جلوس میں مظاہرین نے شیخ توفیق العامر کی گرفتاری پر مبنی سعودی عرب کی حکومت کے اقدام کی مذمت کی۔ پریس ٹی کی رپورٹ کے مطابق اس شیعہ عالم دین کو گزشتہ جمعے کو تقریر کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔ شیخ توفیق عامر نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ سعودی عرب کی حکومت ایک آئینی بادشاہت میں تبدیل ہونی چاہۓ۔ شیخ توفیق عامر کو اس سے قبل بھی شیعہ مذہب سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے لئے آزادیوں کے مطالبے کی وجہ سے متعدد مرتبہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button