سعودی عرب
حجاز کے بزرگ عالم دین شیخ علی الفرعی کا انتقال

شیخ علی الفرعی وادی الفرع میں واقع شہر ابوضباع اور سعودی مملکت میں رہنے والے فرعیوں کے لئے ایک ملجأ اور پناہگاہ تصور کئے جاتے تھے۔مرحوم شیخ علی الفرعی کی تدفین ہزارون افراد کی موجودگی میں ان کے آبائی علاقے میں ہی ہوئی۔
جدہ اور مدینہ منورہ میں رہنے والے وادی الفرع کے باشندوں نے مرحوم شیخ علی الفرعی کے ایصال ثواب کے لئے عظیم مجلس فاتحہ منعقد کی جس میں کثیر تعداد میں پیروان اہل بیت (ع) اور «شيخ صالح العبيدي»، «شيخ محمد عبد الغني عطية»، «شيخ منصور البغولي»، «شيخ محمد حسين العلاسي»، «شيخ سند العمري»، «شيخ كاظم العمري» اور «شيخ محمد عبد المطلوب الحمزاوي» جیسے علماء نے شرکت کی.
مکہ معظمہ سے «شيخ بدر آل طالب» اور «شيخ عبد الجليل العيثان» نے اس مجلس میں شرکت کی تھی۔
«آيت اللہ سيد جعفر كريمي» نے بھی رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی طرف سے اس بزرگ عالم دین کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔