سعودی عرب

مصراورتیونس کااحتجاج سعودی تک پہنچ سکتاہے ۔سعودی مذہبی رہنما

Saudi-Arabسعودی عالم دین شیخ یوسف الاحمد نےاس ملک میں بڑھتی ہوئی غربت اوربےکاری کی جانب اشارہ کرتےہوئےسعودی عوام کی تحریک کےبارےمیں خبردارکیاہے۔رپورٹ کےمطابق معروف سعودی عالم دین اوراسلامی یونیورسٹی کی علمی کمیٹی کےرکن شیخ یوسف الاحمد نے شاہی دربارمیں بڑےپیمانےپر موجود بدعنوانی پرتنقیدکرتےہوئے خبردارکیاکہ مصراورتیونس کاعوامی احتجاج غربت اوربےکاری کی وجہ سےاس ملک میں بھی سرایت  کرجائےگا۔
اس سعودی عالم دین نےحکمرانوں کےہاتھوں ملکی سرمایہ برباد کئےجانےپرتنقیدکرتےہوئےکہاکہ اربوں ڈالرایسےکاموں ميں خرچ کئےجاتےہیں جن کاملک کوکوئي فائدہ نہيں پہنچتاجبکہ ان ذخائرسےہزاروں سعودی شہریوں کوبےکاری سےنجات دی جاسکتی ہے۔
شیخ یوسف الاحمد نےسعودی شاہی دربارکےدفترکےسربراہ خالدالتویجیری پربدعنوانی کاالزام لگاتےہوئےکہاکہ اس نےامریکی مطالبات پرعمل درآمدکرتےہوئےدفتری بدعنوانی اورمعاشرے کوشریعت اسلامی سےدور کرکےمعاشرےميں بدعنوانی کوفروغ دیاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button