سعودی عرب

سعودی عرب میں چالیس عراقیوں کو سزائے موت

hangعراقی ذرائع ابلاغ نے سعودی عرب میں چالیس عراقیوں کو سزائے موت اور دیگر قیدیوں کی بھوک ہڑتال پر سعودی عرب میں عراقی سفیر کی خاموشی پر احتجاج کیا ہے۔
عراقی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک ایسے وقت میں کہ جب عراق کے بہت سے سیاسی اور عدالتی حکام نےسعودی عرب میں چالیس عراقیوں کی گردن زنی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اس بارے میں بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، سعودی عرب میں عراق کے سفیر غانم الجمیلی نے اس بارے میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا اور خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
عراقی سفیر نے حتی سعودی عرب کی جیلوں میں قید عراقیوں اور بھوک ہڑتال کرنے والے ان آٹھ عراقی قیدیوں سے بھی رابطہ نہیں کیا کہ جنہیں حالت تشویش ناک ہونے کے باعث اسپتال منتقل کیا گيا ہے۔
واضح رہے کہ غانم الجمیلی بغداد اور ریاض کے تعلقات میں اٹھارہ سال کی کشیدگي کے بعد سعودی عرب میں عراق کے پہلے سفیر ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button