سعودی عرب

سعودی عرب میں ملازماوں پرتشدد

saudiarabiaسعودی عرب میں انڈونیشی ملازماوں پر جسمانی اور جنسی تشدد کی سکیڑوں مثالیں سامنے آنے کےبعد انڈونیشیا اور سعودی عرب کے تعلقات خراب ہوگئےہیں۔ جکارتا نے انڈونیشی ملازماوں کے خلاف تشدد پر سعودی عرب سے شدید احتجاج کیا ہے ۔ انڈونیشیا کے صدر نے خود سعودی حکومت سے کہا ہے ریاض انڈونیشی ملازماوں کو تشدد کا شکار ہونے سے بچائے۔ یادرہے جکارتا میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرکے سعودی عرب میں انڈونیشی ملازماوں پر تشدد کی مذمت کی تھی۔ بتایاجاتاہے سعودی عرب میں عام طورسے غیر ملکی ملازموں اور ملازماوں کا استحصال کیا جاتا ہے  اور گھروں میں کام کرنےوالی ملازماوں کا جنسی استحصال بھی کیاجاتا ہےاور انہيں زد وکوب بھی کیا جاتا ہے ۔گذشتہ ہفتے ایک انڈونیشی ملازمہ کے مالک نے اسے جنسی تشدد کا شکار بناکر قتل کردیاتھا جس کےبعد عالمی میڈیا میں سعودی عرب میں غیر ملکی مزدوروں کے حالات تفصیل سے سامنے آئےہیں۔ انڈونیشیا کے احتجاج کے بعد سعودی حکومت نے انڈونشی مزدوروں کی حفاظت کے لئے قانون بنانے کا وعدہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button