سعودی عرب

سعودی خاندان میں اقتدار کی رسہ کشی

saudi_kingسعودی عرب کے بادشاہ نے اپنے بیٹے کو قومی گارڈز کا سربراہ معین کیا ہے۔ عبداللہ بن عبدالعزیز نےایسے عالم میں جبکہ ان کی خرابی صحت کے بارےمیں رپورٹیں سامنے آرہی ہیں اپنے بیٹےمتعب بن عبداللہ کو کابینہ میں وزیرمملکت اور قومی گارڈز کا سربراہ معین کیا ہے۔ اس سے قبل شاہ عبداللہ نےخود ان عھدوں نے ذمہ داری سنبھال رکھی تھی۔ یادرہے کچھ دنوں قبل سعودی عرب کے بیمار بادشاہ نے اپنے سوتیلے بھائي نایف بن عبدالعزیز کو بھی  بعض  حکومتی اختیارات سونپے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب کے بادشاہ کی خرابی صحت کی خبروں کے سامنے آنے کےبعد سعودی عرب کے شاہی خاندان میں اقتدار کی جنگ شروع ہوچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button