سعودی عرب

سعودی عرب کے معروف شیعہ عالم دین پابند سلاسل

Sheikh-Kadhem-al-Amriمدینہ منورہ کے معروف شیعہ عالم دین "شیخ کاظم العَمری” سعودی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوگئے ہیں۔
سعودی سیکورٹی فورسز نے مدینہ منورہ کے معروف شیعہ عالم دین "شیخ کاظم العَمری” کی رہائشگاہ پر حملہ کرکے انہیں حراست میں لیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے "العوالی” کے علاقے میں شیخ العَمری کے زرعی فارم پر حملہ کیا اور گھر کے دروازی اور کھڑکیاں توڑ  دیں، گھر کا سازو سامان توڑ دیا اور گھر میں لگے اہل بیت (ع) کے ناموں سے مزین بورڈوں اور علم کو توڑ دیا اور ان کی رہائشگاہ کو شدید نقصان پہنچاتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے لے گئے۔
سعودی فورسز کی درندگی کا نشانہ بننے والا مقام در حقیقت شیع العَمری کے گھر اور مسجد پر مشتمل ہے اور ہر روز کئی شیعہ زائرین اس مسجد اور ان کی رہائشگاہ کا دورہ کرتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی حکمران وہابی حکومت کے قیام سے لے کر اب تک اہل تشیع پر شدید ترین مظالم ڈھاتے رہے ہیں جن کی خبر آج سے چند برس قبل تک سعودی سرحدوں سے باہر نہیں نکلتی تھی لیکن مواصلات کی ترقی کہ وجہ سے اس ملک میں شیعیان اہل بیت (ع) پر ہونے والے بعض مظالم کی خبریں خبرایجنسیوں کے ہاتھوں لگنے لگی ہیں اور یقینی امر ہے کہ یہ خبریں سعودی سرحدوں کے اندر رونما ہونے والے واقعات کی پوری تصویر کشی نہیں کرتیں کیونکہ سعودی سنسر کو مغربی اور صہیونی خبر ایجنسیوں کی پشت پناہی بھی حاصل ہے اور مغربی ذرائع ابلاغ جو بعض ممالک میں چھت سے گرکر مرنے والے افراد تک کے لئے ریکارڈ بنا کر حکومتوں کو بلیک میل کرتے ہیں شیعیان عالم بالخصوص سعودی عرب میں بسنے والے مظلوم پیروان آل رسول (ص) کی خبریں سنسر کرنے میں سعودی حکمرانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button