سعودی عرب

اہم شیعہ شخصیات کی سعودی جیلوں سے رہائی

shiite_saudi_shia1سعودی حکام نے تین اہم شخصیات کو الخبر کی جیل سے رہا کردیا ہے۔ شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق الحاج “عبداللہ فہد المکي”، الحاج “مہدي الخضير” اور “الحاج حسن صالح المہنا” کو، مسجدوں کی بندش اور سنی مساجد میں اہل تشیع کی نماز جماعت پر پابندی کی وجہ سے اپنی گھروں میں نماز جماعت بپا کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے ایک مہینے تک تک عدالتی حکم کے بغیر جیل میں رکھا گیا اور کل عدلیہ کے حکم پر رہا کردیا گیا۔ تا ہم گرفتار ہونے والی شخصیات میں “الحاج حسن علي المکی” بھی شامل ہیں جو ابھی تک رہا نہیں ہوئے ہیں۔
گذشتہ ہفتے سعودی عرب کی ستر دینی اور ثقافتی شخصیات نے سعودی حکمرانوں سے مطالبہ کیا تھا کہ دینی امتیاز کی بنا پر گرفتار کئے جانے والے افراد کو فورا رہا کردیں۔ شیخ حبیل سمیت بزرگ شیعہ زعماء نے بھی عوام سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ نماز کی ادائیگی اور دینی شعائر کی برپائی اہل تشیع کا سادہ ترین حق ہے اور سعودی حکمران اسی سادہ سے حق کی بھی خلاف ورزی کررہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی وزیر داخلہ نائف بن عبدالعزیز نے ایک حکم جاری کرکے الخبر اور بعض دیگر شیعہ اکثریتی علاقوں میں 9 شیعہ مساجد کو بند کردیا اور شیعہ زعماء کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ان مساجد کو دوبارہ نہیں کھولا جاسکتا۔
اس کے بعد شیعہ نماز جماعت پر پابندی لگائی گئی اور شیعہ باشندوں سے کہا گیا کہ وہ صرف اسی صورت میں سنی امام کی اقتداء میں نماز جماعت ادا کرسکتے ہیں کہ فقہ جعفریہ کو بھول جائیں اور سنی مکتب کے مطابق نماز ادا کریں جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ سعودی حکام اہل تشیع کو عقیدہ تبدیل کرنے پر مجبور کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button