سعودی عرب

ہزاروں شیعہ قبر رسول (ص) کی زیارت کی غرض سے مدینہ روانہ

shiite_masjid_e_nabawiوہابیوں کی جانب سے مذہب شیعہ کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجا مدینہ منورہ روانہ ہوگئے ہیں جو آج (جمعرات) کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی قبر شریف کی زیارت کے لئے مدینہ میں داخل ہونگے۔

شیعت نیوز  کی رپورٹ کے مطابق آج ہزاروں سعودی شیعہ وہابیوں کی جانب سے مذہب شیعہ کی توہین پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے جدِ امجد رسول اللہ (ص) کی قبر شریف کی نیت سے مدینہ منورہ میں داخل ہورہے ہیں۔ دریں اثناء سعودی قانون دانوں  نے وہابیوں کی جانب

 سے اہل تشیع کے خلاف کسی بھی اشتعال انگیز اقدام کے سلسلے میں خبردار کیا ہے۔

 

سعودی قانوندانوں نے شیعہ زائرین کے لئے خصوصی ٹیلی فون نمبرز مقرر کرلئے ہیں تا کہ اگر مدینہ منورہ میں ان کو کسی بھی مشکل کا سامنا ہوا تو سعودی وکلاء: ڈاکٹر صادق الجبران اور استاد عبدالرحیم بوخمسین اور انسانی حقوق کے شعبے میں فعال کارکن انجنئیر منسی حسون سے رابطہ کریں۔

اس رپورٹ کے مطابق شیعہ زائرین کو شیعہ راہنماؤں نے ہدایت کی ہے کہ انتہاپسند سعودی حکام اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے انتہاپسند وہابی اہلکاروں کی اشتعال انگیزی کو یکسر نظر انداز کریں اور رد عمل ظاہر کرنے سے گریز کریں اور اگر عدالتی حکم کے بغیر شیعہ زائرین کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ وکیل کی موجودگی میں ہی پولیس اہلکاروں کے سوالات کا جواب دیں۔

اہل تشیع کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زیارت کے تمام آداب کا لحاظ رکھیں اور زیارت کے لئے مخصوص لباس زیب تن کریں اور احتجاجی طور پر زیارت کے لئے آنے والے شیعہ خاندان بچوں کو ساتھ نہ لائیں اور نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو بڑوں کے ہمراہ نہ ہونے کی صورت میں مدینہ منورہ جانے کی اجازت نہ دیں۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال ہزاروں شیعہ زائرین کو مدینہ منورہ میں وہابی انتہاپسندوں کی جانب سے شدید رکاوٹوں اور خونی حملوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

مآخذ: ابنا

متعلقہ مضامین

Back to top button