سعودیہ میں شیعہ مسلمانوں کی مجالس عزا منعقد کرنے کے جرم میں گرفتاری

17 فروری, 2010 04:23

shiite_saudi

سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکاروں نے مذہبی پروگرام کرنےکے الزام میں پچیس سعودی شہریوں کو گرفتارکرلیاہے۔ شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق الراصداخبار نے اپنی سائٹ پر رپورٹ دی ہے کہ گرفتار ہونےوالے پچیس شیعہ مسلمانوں میں اکثرجوان اورنوجوان طالب علم ہیں ۔جن پر سیدالشہدا کا چہلم منانے اور پیغمبراسلام (ص) کی رحلت کی مناسبت سے مجالس عزا برپا کرنے کا الزام ہے۔تکفیریت سے متاثر سعودی حکومت نےانسانی حقوق کی تنظیموں کے انتباہات کوکوئی اہمیت دیئے بغیر، شیعہ مسلمانوں کےعلاقوں میں دسیوں مسجدوں ، امامبارگاہوں اورمدرسوں کوتالہ لگادیاہے۔ رپورٹ کےمطابق مذہبی پروگرام اورمجالس عزا منعقدکرنے کی وجہ سے سعودی عرب کے شیعہ شہریوں کی گرفتاری کاسلسلہ جاری ہے۔

5:43 صبح مارچ 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔