سعودی عرب

سعودی حکام نے شیعہ زائرین کے پاسپورٹ ضبط کر لئے۔

saudia1

مریکی نواز سعودی حکام نے درجنوں شیعہ زائرین کے پاسپورٹ عراق کے مقدس مقامات سے واپسی پر اپنے قبضہ میں لے لئے ۔راسد نیوزکے ذرائع کے مطابق 50سے زائد سعودی عرب کے شیعہ شہری عراق کے مقامات مقدسہ کی زیارات سے بحرین کے راستے سعودی عرب میں داخل ہو رہے تھے۔ان زائرین کو بھرین۔سعودی عرب کے درمیان جنگ فہد پل کی چیکنگ پوائنٹ پر روک کر ان کے ساتھ ھتک آمیز رویہ اختیار کیا گیا اور انکے پاسپورٹ اپنے قبضہ میں لے لئے ہیں۔سعودی شہر صفا سے تعلق رکھنے والے ان زائرین کو کہاگیا کہ وہ صوبہ قطیف میں قائم سعودی جنرل انتیلی جنس کے دفتر سے اپنے

 پاسپورٹوں کے لئے رابطہ میں رہیں،واضح رہے کہ غاصب آل سعود کی حکومت کی پابندی کے باوجود سعودی عرب کے شیعہ شہری کثرت کے ساتھ مقامات مقدسہ کی زیارت کے لئے ایران،عراق اور شام جاتے رہتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button