سعودی عرب

پیروان اہل بیت (ع) کی گرفتاریاں جاری


saudiampa

03.12.2009 الاحساء شہر کے "المباحث العامة” (جنرل انوسٹی گیشنز) نامی خفیہ ادارے نے 17 سالہ سید انور علی اور 22 سالہ حسین یوسف الحربی کو الاحساء کے نواحی علاقے الرمیلہ سے گرفتار کرکے الزام لگایا ہے کہ ان افراد نے تین مہینے قبل نصف شعبان کے جشن میں شرکت کی تھی!۔ یہ افراد بھی دیگر شیعہ افراد کی مانند کسی بھی عدالتی کاروائی کے بغیر الاحساء کے گورنر بدر بن جلوی کے انتظامی حکم پر گرفتار کئے گئے اور مقدمہ چلائے بغیر ہی ایک ہفتے کے لئے احساء شہر کی مرکزی جیل میں بند کردیئے گئے ۔ یادرہے کہ اس سے قبل بھی الرمیلہ کے علاقے سے چھ شیعہ نوجوان دینی مراسمات اور معصومین علیہم السلام کی ولادت و شہادت کے سلسلے میں منعقدہ مذہبی محافل و مجالس میں شرکت کے الزام میں گرفتار ہوکر عدالتی کاروائی کے بغیر جیل کاٹ چکے ہیں اور بعض ابھی تک جیلوں میں ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button