گلگت:ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ،شیعہ نوجوان زخمی

گلگت میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شیعہ نوجوان کو زخمی کر دیا ہے ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپوٹ کے مطابق گلگت میں نگر کے رہائشی شیعہ نوجوان حامد علی ولد کریم خان کو کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی درندوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا ہے جس کے سبب شیعہ نوجوان حامد شدید زخمی ہو گیا ہے ۔عینی شاہدین نے شیعت نیوز کے نمائندے کو بتایا ہے کہ نگر کے رہائشی شیعہ نوجوان حامد علی کو ناصبی وہابی دہشت گردون نے جو موٹر سائیکل پر سوار تھے نے گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں حامد علی شدید زخمی ہو گیا ہے ۔موصولہ اطلاعا ت کے مطابق شیعہ نوجوان حامد علی کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
زخمی شیعہ نوجوان کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے۔








