Uncategorized

کوئٹہ: یزیدی ٹولے نے شیعہ نوجوان غلام عباس کو شہید کردیا

shiitenews shaheedکوئٹہ میں ناصبی وہابی دہشت گردوں نے غلام عباس بنگش کو انکے گھر کے باہر فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق پولیس کے ملازم اے ایس آئی غلام عباس بنگش کو انکے گھر کے باہر کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا اور فرار ہوگئے۔

 

ایک ایسے وقت میں کہ جب شیعت پر چھائے ہوئے مایوسی کے بادل چھٹ چکے ہیں اور قوم نے ایک ہوکر دشمن کو للکار دیا ہے اور دشمن اور اس کے حواریوں کو سمجھ نہیں آرہا کہ چھپیں تو کہاں جا کر وہیں وہ ایک بار پھر شہادتوں سے اس ملت غیور کا راستہ روکنا چاہ رہے ہیں، وہ بھول چکے ہیں کہ یہ ملت شہادتوں سے جلا پاتی ہے،۔

آج لاہور کے بعد کوئٹہ میں ہونے والی شہادت ناصبی ٹولے کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔

کوئٹہ میں موجود ہمارے نمائندے کے مطابق شہید غلام عباس کے جسد خاکی کو جب امام بارگا نچاری لایا گیا تو مومنین نے لببیک یا حسین کے نعروں سے استقبال کیا، ہمارے نمائندے کو لوگوں نے بتایا کہ شہادتوں سے انکے حوصلوں کو پست نہیں کیا جاسکتا ۔

شہید غلام عباس کی نماز جنازہ کل ادا کی جائیگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button