Uncategorized

ناصبی دہشت گردوں کا سرپرست ندیم بیگ برطرف

police-shia-dushmani-300x15کراچیک ے علاقے شاہ فیصل کالونی تھانے کے ایس ایچ او اور کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی ووہابی دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والے ایس ایچ او ندیم بیگ کو بر طرف کر دیا گیا ہے ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آئی جی سندھ پولیس نے ایک حکم نامے میں ایس ایچ او شاہ فیصل

کالونی پولیس اسٹیشن ندیم بیگ کو برطرف کر دیا ہے اور ن کی جگہ دوسرے پولیس آفیسر کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق متعصب سابقہ پولیس آفیسر ندیم بیگ کو آئی جی سندھ نے شیعہ علمائے کرام و عمائدین کے اصرار پر اس وقت نوکری سے برطرف کیا جب شیعہ علمائے کرام اور عمائدین نے شاہ فیصل کالونی میں سابق پولیس آفیسر ندیم بیگ کے کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے کے شواہد فراہم کئے۔
واضح رہے کہ ٢ محرم الحرام کو شاہ فیصل کالونی تھانے کی حدود میں قائم مسجد و امام بارگاہ حسینی مشن پر لگائی گئی پانی کی سبیل پر ناصبی وہابی دہشت گردوں نے جن کا تعلق دہشت گردوں ے مرکز جامعہ فاروقیہ سے تھا حملہ کر دیا تھا تاہم اس موقع پر ناصبی یزیدی متعصب سابقہ پولیس آفیسر ندیم بیگ نے بھی ناصبی دہشت گردوںکی نہ صرف سرپرستی کی تھی بلکہ خود بنفس نفیس پانی کی سبیل پر لاتوں سے حملہ کیا تھا ۔
دوسری مرتبہ ٢٥ محرم الحرام کے روز شہادت امام زین العابدین علیہ السلام کے موقع پر نکالے گئے جلوس عزاء میں پولیس کی ناقص سیکورٹی انتظامات اور نا اہلی کے سبب جامعہ فاروقیہ کے ناصبی دہشت گردوں نے تمام رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے جلوس عزاء پر اور مسجد و امام بارگاہ حسینی مشن پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں خواتین وبچوں سمیت دو شیعہ نوجوان گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے تھے تاہم ناصبی اور متعصب سابق پولیس آفیسر ندیم بیگ نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنے ست گریز کرتے ہوئے شیعہ بے گناہ نوجوانوں پر ہی مقدمہ قائم کر دیا ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل جعفریہ الائنس پاکستان،مجلس وحدت مسلمین،آئی ایس او،آئی او،مرکزی تنظیم عزائ،مجلس زاکرین امامیہ ،ہئیت مجلس امامیہ،شیعہ علماء کونسل سمیت دیگر شیعہ عمائدین نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ شاہ فیصل کالونی کے متعصب ایس ایچ او جو کہ ناصبی وہابی دہشت گردوں کا نہ صرف سرپرست ہے بلکہ سبیل پر حملہ کرنے والوں کا بانی بھی ہے کو فوری طور پر برطرف کیا جائے تاہم اس نتیجہ میں آئی جی سندھ نے ناصبی دہشت گردوںکے سرپرست ندیم بیگ کو فوری طور پر برطرف کر کے دوسرے پولیس آفیسر کو تعینات کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button