Uncategorized

پشاور، ڈی آئی خان، ہری پور و بنوں جیل طالبان و سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی نرسریاں، حکام خاموش

shipa shaba madarsa ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے اکثر جیلوں بشمول پشاور، ڈی آئی خان، ہری پور و بنوں جیل طالبان و سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی نرسریاں میں تبدیل ہو رہی ہیں۔ کھلم کھلا خودکش حملوں کی ترغیب دی جا رہی ہیں۔
دنیا بھر میں جیل ایک ایسی جگہ ہے کہ جہاں آنے والے مجرموں کی تربیت کرکے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جاتا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے پاکستان ایک ایسا ملک ہے کہ جہاں جیل دہشت گردوں اور مجرموں کو سدھارنے کی بجائے دہشت گردی کے مراکز میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کی اکثر جیلوں بشمول پشاور، ڈی آئی خان، ہری پور و بنوں جیل طالبان و سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی نرسریاں میں تبدیل ہو رہی ہیں۔ کھلم کھلا خودکش حملوں کی ترغیب دی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں جیل میں موجود معمولی نوعیت کے ملزمان بالخوص کمسن قیدیوں کی نفسیات پر انتہائی الٹا اثر پڑ رہا ہے، وہ طالبان کمانڈروں اور سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کو جیل میں وی آئی پی پروٹوکول اور ان کی بادشاہت دیکھ کر ان میں بھی جرم و دہشت گردی کی طرف رغبت پیدا ہوتی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

Back to top button