جنوبی لبنان میں اسرائیلی اقدامات جنگی جرائم ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل

27 اگست, 2025 13:03

شیعیت نیوز: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے اقدامات کو جنگی جرائم کے طور پر دیکھا جائے اور ان پر فوری طور پر تحقیقات شروع کی جائیں۔

تنظیم کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے وسیع پیمانے پر اور دانستہ تباہ کاریاں جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات، فنڈنگ میں قرضوں کا انکشاف

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے نہ صرف جنوبی لبنان کے کئی علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے بلکہ روزانہ کی بنیاد پر جارحانہ حملے اور فضائی کارروائیاں، خصوصاً ڈرون حملے، جاری رکھے ہوئے ہیں۔

8:46 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔