اسلامی بینکاری نظام وقت کی اہم ضرورت ہے، مقررین

27 اگست, 2025 21:58

شیعیت نیوز : الصادق انسٹیٹوٹ برائے اسلامک بینکنگ، فنانس و تکافل پاکستان کے زیرِ اہتمام دینی مدارس کے طلباء و طالبات کے لیے "شریعہ ایکسپرٹ اسلامک بینکنگ پروگرام” کے عنوان سے ایک تقریب مؤسسہ جماران کراچی میں منعقد ہوئی۔

بینکاری نظام کو اسلامی نظریہ میں ڈھالنا وقت کی ضرورت ہے، مقررین

اس سیشن سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی (چیئرمین الصادق انسٹیٹوٹ برائے بینکنگ، فنانس اینڈ تکافل)، مسٹر فہیم مقصود (اسسٹنٹ چیف منیجر BSC نارتھ ناظم آباد، اسٹیٹ بینک آف پاکستان)، مفتی سفیان (شریعہ اسکالر فیصل بینک) اور مولانا سید مظہر عباس زیدی (CEO الصادق انسٹیٹوٹ) نے خطاب کیا۔

مقررین نے نظریہ پاکستان کے تناظر میں بینکوں کو اسلامی نظریہ کے مطابق کرنے کی حکمت عملی اور ضرورت پر تفصیل سے بحث کی۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کی حمایت اوجب واجبات ہے: آیت اللہ محسن اراکی

مقررین کا کہنا تھا کہ اسلام تمام مسائل کا حل پیش کرتا ہے۔ بینک کو سودی نظام سے پاک کرنے کے لیے اسلام میں موجود مالیاتی نظام کے تصورات کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

اس پروگرام میں دینی مدارس سے مربوط طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

12:56 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔