Uncategorized
سپاه صحابه اور انتظامیه میں لین دین جاری مولانا شہنشاہ حسین نقوی

علامه شہنشاہ نقوی کاکہنا تھا کہ سانحہ نمائش چورنگی کے بعد شیعہ علماء نے حالات کو قابو کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پر یہ بات واضح کی گئی ہے کہ شیعہ قوم نہیں چاہتی کہ پاکستان میں زور زبردستی اور ڈنڈے کی سیاست قائم ہو۔ لیکن اگر یہی طے ہے کہ جسکی لاٹھی اسکی بھینس، تو ہم بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ نمائش چورنگی کے مزید مجرم اگر رہا کئے گئے تو ہم انتہائی اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔ شیعہ علماء کونسل کے رہنماکا کہنا تھا کہ منظور وسان نے ان سے ملاقات کے دوران وعدہ کیا ہے کہ ہم 12 نامزد مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیر داخلہ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ باوردی اسکائوٹس شہداء کے ورثا کو دس دس لاکھ معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
شہنشاہ نقوی کا کہنا تھا کہ اگر نمائش چورنگی واقعہ کے مجرم رہا ہو جاتے ہیں تو اس میں عدلیہ کی نااہلی ہو گی، چونکہ مجرموں کے خلاف گواہیاں تک ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس کے سلسلے میں تین ایف آئی آر درج کروائی گئیں تھیں، جن میں ایک اہل تشیع، دوسری سنی حضرات کی طرف سے اور تیسری حکومت کی طرف سے درج کروائی گئی تھی۔