Uncategorized

شہید لیکچرار دانش علی سپرد خاک سینکڑوں افراد کی شرکت

shaheed danish janazaشہید لیکچرار دانش علی بلتستانی کی نمازے جنازہ آج بروز جمعرات نمازظہر کوئٹہ کے مقامی امام بارگاہ میں ادا کی گئی ۔ شہید کے جلوس جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی جنازے میں شریک افراد نے اسلام دشمن قوتوں کے خلاف سخت نعرے بازی کے بعد شہید کو ہزارہ قبرستان میں سپردخاک کیا
واضح رہے کے منگل کی صبح بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئتہ مین نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے بلوچستان یونیورسٹی اور گلگت سے تعلق رکھنے والے لیکچرار جنکی عمر بتیس سال تھی ۔ ان کو شہید کردیا تھا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔منگل کی صبح بلوچستان یونیورسٹی کے لیکچرار دانش علی اپنے گھر سے یونیورسٹی جارہے تھے کہ پہلے سے ہی تاک میں بیٹھے نا معلوم مسلح دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی ۔جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جام شہادت نوش کر گے

متعلقہ مضامین

Back to top button