Uncategorized

اسلام آباد:کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے سرغنہ احمد لدھیانوی کا داخلہ ممنوع،فوج ہائی الرٹ

ludhuyanviمقامی حکومت نے کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے ناصبی وہابی دہشت گرد احمد لدھیانوی سمیت مختلف مکاتب فلر کے ۶ مذہبی رہنماؤں پر اسلام آباد میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ دارالحکومت میں فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تا کہ محرم الحرام میں کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔
شیعت نیوز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے چیف کمشنرز کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ محرم الحرام میں اسلام آباد میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے ناصبی وہابی دہشت گرد احمد لدھیانوی اور دیگر ۶ مذہبی رہنماؤں پر اسلام آباد کی حدود میں داخلہ پر پابندی عائد کر دی جائے۔
مقامی حکومت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ انہوں نے کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے ناصبی وہابی دہشت گرد احمد لدھیانوی پر اسلام آباد میں داخلہ پر پابندی اس لئے عائد کی ہے کہ محرم الحرام میں اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال خراب نہ ہو،ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں داخلہ پر پابندی عائد ہونیو الے دیگر علماء میں علامہ مظفر حسین نجفی،مولانا عبد المجید،مولانا عبد الخالق رحمانی،سید مقبول حسین اور علامہ غضنفر عباس تونسوی شامل ہیں۔
اسلام آباد کی مقامی حکومت کے حکام نے بتایا ہے کہ اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا ہے کہ شہر میں دفعہ ۱۴۴ نافذ کر دی گئی ہے او ر جلسہ جلوس کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاہم عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے جلوس اور پروگرام اس پابندی سے مستشنیٰ ہو ں گے جبکہ دفعہ ۱۴۴ کے تحت لاؤڈ اسپیکرز،اسلحہ کی نمائش اور اشتعال انگیز کتابچوں کی تقسیم پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
حکام کاکہنا ہے کہ وکئی بھی مخصوص کردہ مقامات سے ہٹ کر عزاداری کے اجتماعات منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایک سوال کے جواب میں حکام کا کہنا تھا کہ انہوں نے ۸،۹ اور ۱۰ محرم الحرام کے لئے سیکورٹی سمیت ٹریفک کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی ہے جبکہ خواتین کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں تا کہ وہ عزاداری کے جلوسوں میں شریک ہونے کے لئے دشواری پیش نہ آئے۔
دیگر انتظامی معاملات کے بارے میں بتاتے ہوئے انکاکہنا تھا کہ سی ڈی اے کو خصوصی ہدایات دے دی گئی ہیں کہ جلوس ہائے عزاء کے راستوں میں سیکورٹی کے فو ل پروف انتظامات کئے جائیں او ر فالتو قسم کے درختو ں جھاڑیوں کو جلوس عزاء کے راستوں سے صاف کر دیا جائے جبکہ محکمہ بجلی کو بھی خصوصی ہدایات دی گئی ہیں کہ ایام عزاء کی مناسبت سے منعقدہ مجالس عزاء اور جلوس ہائے عزاء میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور بہتر انتظامات کئے جائیں۔
۸،۹ اور ۱۰ محرم الحرام کو شہر کے تمام سرکاری و نجی اسپتالوں میں ایمر جنسی کا اعلان کر دیا گیا ہے تا کہ ضرورت کے موقع پر فوری علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ان کاکہنا تھا کہ شہر بھر کے خاص مقامات بس اسٹاپ،ایئر پورٹ اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر سادہ کپڑو ں میں ملبوس اہلکار تعینات کر دئیے ہیں جو کسی بھی قسم کی مشکوک حرکات کے خلاف فوری رپورٹ کریں گے۔
 

متعلقہ مضامین

Back to top button