سانحہ نمائش چورنگی!!ملت جعفریہ متحد ہو جائے ،فیصلہ کن مرحلہ آن پہنچا ہے،شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان اور معروف عالم دین مولانا حسن ظفر نقوی نے ملت جعفریہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے معمولی اختلافات کو ختم کر کے متحد ہوجائیں اور ناصبی وہابی دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے سینہ سپر ہوجائیںاور کل اہم لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے نمائش چورنگی پر موجود مشتعل مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
واضح رہے کہ آج سہہ پہر کو کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے سر عام فائرنگ کر دو شیعہ نوجوانوں کو شہید اور تین کو زخمی کر دیا تھا ۔
مولانا حسن ظفر نقوی نے نمائش چورنگی پر پہنچ کر عزادران سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے پر ہجوم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناصبی عہابی دہشت گردوں کو فی الفور سزا نہ دی گئی تو کل سے ایم اے جناح روڈ پر دھرنا دیا جائے گا ۔
مولانا حسن طفر نقوی کے قریبی ذرائع نے شیعت نیوز کے نمائندے کو بتایا ہے کہ مولانا حسن ظفر نقوی نے تمام ملی و قومی تنظیموں کا ایک اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں شہداء کے نماز جنازہ سمیت آئیندہ کی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔
مولانا حسن ظفر نقوی نے تمام شیعہ ملی و قومی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ اپنے عارضی اختلافات کو ختم کر کے متحد ہو جائیں اور آئیند ہ کی حکمت عملی میں اپنا کردار ادا کریں ،انہوںنے نمائش چورنگی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناصبی وہابی حملہ آوروں کو سزا ملنے تک زبر دست احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے۔







