Uncategorized

محرم کاچاند نظر آ گیا،چھ دسمبر کو پاکستان میں یوم عاشور ہو گا

muharramاسلامی مہینہ محرم الحرام کا چاند پاکستانکے مختلف علاقوں میں ہفتہ کی شام کو نظر آ چکا ہے تاہم عاشورائے حسینی (ع) چھ دسمبر کو ہو گا۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی سر براہی مین منعقد ہوا جس کے بعد چاند کے نظر آجانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب دنیا بھر میں محرم الحرام کے چاند کے نظر آنے کے ساتھ ہی کربلا کی یاد کا تذکرہ شروع ہو چکاہے ،پاکستان بھر میں بھی نواسہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اہلبیت علیہم السلام کی عظیم قربانی کے سلسلہ میں مجالس عزاء کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ ملک بھر کے گاؤں دیہاتوں میں مجالس اور جلوس ہائے عزاء کا سلسلہ جاری ہے جہاں لاکھوں عاشقان امام حسین علیہ السلام اصحاب امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اہل بیت علیہم السلام کی عظیم قربانیوں کی یاد میں مجالس کا انعقاد کر رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ یکم محرم الحرام مورخہ ستائیس نومبر کو ہے جبکہ یوم عاشورا چھ دسمبر کو ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button