مشرق وسطی

دہشتگرد گروہ داعش کافر ہے: مصر کے سنی عالم دین

misar suniمصر کے ایک اہل سنت مبلغ شیخ مطہر شاہین نے دہشت گرد گروہ داعش کو کفر کا خطاب دیتے ہوئے کہا کہ داعش اپنے دوش پر اسلام کا لبادہ ڈال کر دین مبین اسلام کو نقصان پہنچانے میں مشغول ہے ۔ انہوں نے سٹیلائیٹ چینل پر اپنے ایک انٹر
ویو میں وضاحت کی : شام اور عراق میں موجود دہشت گرد گروہ داعش، اسلام کے لباس میں ایک کافر گروہ ہے ۔ مصرکے سنی عالم دین نے مزید کہا: دہشت گرد گروہ داعش ایک نئے دین کے ساتھ عرب اور اسلامی ممالک میں داخل ہوئے ہیں جو صرف نام کے مسلمان ہیں جبکہ ان کے عقائد و افکار و اعمال مکمل طور سے اسلام کے بر خلاف ہیں ۔ مظهر شاهین نے امریکا کو مصر میں دہشت گردانہ حادثہ کا ذمہ دار بتایا ہے اور بیان کیا : مصری عوام کے انقلاب سے مایوس امریکا اس گروہ کی حمایت کر کے اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں کوشاں ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button