مشرق وسطی

شام میں تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں ایک ہی خاندان کے سات افراد شہید

7killingشام میں دہشتگردوں نے اپنے وحشیانہ جرائم جاری رکھتے ہوئے ایک ہی خاندان کے سات افراد کو قتل کردیا ہے۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے مغرب میں واقع صوبے حماء کے پولیس کمانڈر نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے ایک ہی خاندان کے سات افراد کو جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں قتل کردیا ہے۔ اس سے قبل شام میں سرگرم دہشتگرد گروہ نے تین روز قبل اسی علاقے کے ایک گاؤں میں حملہ کر کے تین خواتین کو قتل کردیا تھا اور ایک مرد کو اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ اسی طرح شام کے مختلف علاقوں عین کرش، باب شرقی، الشیخ رسلان اور الطبالہ دمشق میں دہشتگردوں کے مارٹر گولوں کے حملوں میں دس افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے ہیں۔دوسری جانب دہشتگرد تکفیری گروہوں نے شام میں دو اسکولوں کو بم دہماکے سے اڑا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button