سیکڑوں قیدیوں کی سزائیں معاف ، رہائی کا حکم جاری

07 جون, 2014 08:44

basharشام کے صدر بشار اسد نے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد سیکڑوں قیدیوں کی سزائیں معاف کردی ہیں۔ پریس ٹی وی کے مطابق صدر بشار اسد نے حلب کی سنٹرل جیل سے تین سو بیس قیدیوں اور دمشق کی عدرا جیل سے چار سو اسی قیدیوں کی رہائي کا حکم دیا ہے۔ امریکہ اور اس کے مغربی اور عرب پٹھووں کی جانب سے صدر بشار اسد کی حکومت کو گرانے کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود عوام نے حالیہ صدارتی انتخابات میں شرکت کرکے بشار اسد کو دوبارہ صدر منتخب کیا ہے۔ بشار اسد کو حالیہ انتخابات میں دس ملین ووٹوں سے کامیابی ملی ہے۔

12:19 شام جون 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔