شام، بشار اسد صدارتی انتخابات میں کامیاب

05 جون, 2014 09:30

basharشام کے صدارتی انتخابات میں صدر بشار اسد ایک بار پھر کامیاب ہوگئے۔

العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد جہاد اللحام نے اعلان کیا کہ صدر بشار اسد ایک بار پھر شام کے صدر منتخب ہوگئے اور انہیں 88.7 فیصد ووٹ ملے۔
اس سے پہلے ذرا‏ئع نے خبر دی تھی کہ صدارتی انتخابات میں 73 فیصد سے زیادہ لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا ۔ شام کے زيادہ ترلوگوں، بالخصوص دمشق کے شہريوں نے صدر بشار اسد کو ووٹ ديا ہے جب کہ حمص اور مغربي صوبوں سميت ديگر صوبوں ميں بھي صدر بشار اسد کو سب سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔

10:20 شام جون 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔