شام، حرم سیدہ سکینہ بیت امام علی (ع) کے حرام کا دفاع کرتے ہوئے ایک عیسائی شہید ہوگئے

26 مئی, 2014 12:54

esai shaheedشام میں سیدہ سکینہ (س) کے حرام کا دفاع کرتے ہوئے ایک عیسائی محب اہلبیت شہید ہوگئے ہیں، اس مسیحی شہید کا نام ہے “دانی جورج جحا، ان کو جیسے خبر ہوئی کے سلفی وہابی سیدہ سکینہ بنت امام علی (ع) کے حرم کو خراب کرنے کا خام خیال رکہتے ہیں، لباسِ رزم پہن کر حریمِ اھلبیت (ع) کے دفاع کے لیے نکلے۔ پھر ویسا ہی ہوا جیسے کے وھب بن وھب نصرانی کے ساتھ کربلا میں ہوا تھا،اور اھلبیتِ رسول کی راہ میں شھید ہوگیا۔

(وھب بن وھب نصرانی وہ ہیں جو امام حسین (ع) کے ۷۲ اصحاب میں سے تھے،امام حسین (ع) کے ہاتھوں مسلمان ہوگئے تھے جب اس کے مولا نے “ھل من” کی صدا بلند کی تو لبیک کہہ کر حاضر ہوا،اگرچہ تب اس کی شادی کے سترہ دن ہوئے تھے)۔خدا “دانی جورج جحا” کو “وھب بن وھب” کے ساتھ محشور کرے۔

کربلا میں بھی شہادت امام حسین (ع) کے بعد بنی اسد کے مسیحوں نے امام حسین (ع) و اصحاب و آل ا امام حسین (ع) کی تحجیز و تدفین کی تھی اور مسیحی برادری نے ہر موقعہ پر آل نبی (ص) سے محبت و عقیدت کا جو ثبوت تاریخ میں دیا ہے وہ یقیناً روز قیامت ان کو سرخرو و کامیاب کرے گا۔

5:51 صبح نومبر 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔