مشرق وسطی

بحرین، آیۃ اللہ سیستانی کے نمائندے کے اخراج پر جاری ردعمل

BAHRIN56بحرین کی تحریک حق نے عراق کے نامور مرجع تقلید آیۃ اللہ سیستانی کے نمائندے کے اخراج پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کےساتھ کہا ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ بحرین کی تحریک حق نے اپنے ایک بیان میں عراق کے نامور مرجع تقلید آیۃ اللہ سیستانی کے نمائندے کے اخراج پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین میں قومی اتحاد کو نقصان پہنچانے کیلئے بحرینی قوم کے خلاف قبائلی ظلم کا سلسلہ ختم نہیں ہوا ہے۔ اس بیان میں بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے مظالم کے مقابلے میں عالمی اداروں کی خاموشی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا گيا ہے کہ وہ بحرینی عوام کے خلاف آل خلیفہ حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کے مقابلے میں اپنی ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے موثر اقدامات عمل میں لائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button