شام: گذشتہ ایک ہفتے میں تین سو تکفیری ناصبی دہشت گرد واصل جہنم

شام میں جاری شامی افواج اور تکفیری دہشت گردوں کے درمیان جاری لڑائی میں گذشتہ ایک ہفتے میں تین سو تکفیری دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق شام کے علاقے قلعمون میں گذشتہ سات روز میں مجاہدین اور شامی افواج کی کاروائیوں کے نتیجے میں تین سو تکفیری ناصبی دہشت گرد واصل جہنم ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب ، قطر، ترکی، اور دیگر تکفیری ممالک کی ایماء پر دنیا بھر سے لائے گئے تکفیری دہشت گرد شام میں شامی حکومت کے خلاف لڑائی میں شامل ہیں جبکہ دوسری جانب شامی افواج اور حزب اللہ کے مجاہدین ان دنیا بھر سے لائے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کے مقابلے میں ہیں تاہم گذشتہ ایک ہفتے میں صرف قلعمون میں ہی تین سو تکفیریوں کو واصل جہنم کر دیا گیاہے۔
تکفیری دہشت گردوں کے بڑی تعداد مین قتل کے بعد اب تکفیری دہشتگرد وں کے سرپرست ممالک سعودی عرب، ترکی اور قطر سمیت دیگر اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ شامی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کیا جائے۔








