مشرق وسطی

اردن: فضائیہ نے شام سے اردن سرحد پر آنے والی تکفیری دہشت گردوں کے قافلے کو تباہ کر دیا

jordan planeاردن کی فضائیہ نے گذشتہ سب شام اور اردن سے ملحقہ سرحد پر ایک فوجی کاروائی کرتے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کی شام سے فرار ہو کر اردن منتقل ہونے والے درجنوں دہشت گردوں کو حملے میں قتل کر دیا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق اردنی رائل فضائیہ نے شامی سرحد سے اردن آنے والی مسلح گاڑیوں کے ایک قافلے کو نشانہ بناتے ہوئے تباہ کر دیا ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ شام میں موجود تکفیری دہشتگرد شامی افواج کے ہاتھوں مارے جانے کے خوف سے بھاگ کر اردن کی سرحد کی طرف جا رہے تھے تا کہ اردن میں پناہ لی جائے تاہم اردن کی فضائیہ نے ملکی سلامتی کے پیش نظر دہشت گردوں کے قافلے پر بڑا حملہ کیا جس کے نتیجے میں پورا قافلہ تباہ کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button