مشرق وسطی

واشنگٹن شام دہشت گردوں کو جدید اسلحہ فراہم کررہاہے۔

aslhaالقدس/المنار/نے آج یہ انکشاف کیا ہے کہ قطراور ترکی نےشام میں موجود دہشت گرد گروپ "جبہ شمالیہ” کی مدد کرکے ظلم واستبدادکی حدکراس چکے ہیں ،اس لئے کہ ان دونوں نے مختلف ممالک سےسینکڑوں دہشت گردوں کوترکی کے بارڈر سے سرزمین شام پہچائے،المنار کے خصوصی ذرائع نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے اس وقت دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا ایک خاص طریقہ بنایا ہے جس سے وہ دہشت گرد آسانی سے اسلحہ حاصل کرتے ہیں،
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ابھی حال ہی میں شامی آرمی نےدہشت گردوں جو شکست دی تھی اس کے بعد سے ان کے سپورٹرزکے ہوش اڑ گئے سواب ان کے لئے جدید اسلحہ آنا شروع ہوگیا ہے جس کے لئے خطے کے بعض ممالک ان دہشت گردوں اپنی سرزمین استعمال کرنے کی کھلی اجازت دی ہوئی ہے جس کی وجہ سےاب دہشت گردوں کے لئے شام میں داخلہ مشکل عمل نہیں ہے اس عمل میں خاص طور سے سعودی عرب اور ترکی ملوث ہیں جو امریکی اسلحہ ان دہشت گردوں فراہم کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button