مصر: جامعۃ الازہر کے کیمپس پر پولیس کا دھاوا

19 مارچ, 2014 09:37

al zehraمصر کی سیکیورٹی فورسز نے اس ملک کے صوبے "الدقھلیہ” کے شہر "تفھنا الاشراف” میں جامعۃ الازھر کے ایک شعبے پر حملہ کردیا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق جامعۃ الازھر کی طلبہ یونین نے اعلان کیا ہے کہ مصر کی سیکیورٹی فورسز نے "تفھنا الاشراف” شہر میں اس یونیورسٹی کے ایک شعبے پر حملہ کرکے ، اس ملک کے معزول صدر "محمد مرسی” کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی میں شریک طالبات کو گرفتار کرلیا اور ان کو زدوکوب کیا۔ جامعۃ الازھر یونیورسٹی کی طلبہ یونین کے ترجمان "احمد سعید” نے اپنے ایک بیان میں طالبات پر مصری سیکیورٹی فورسز کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ، اس حملے میں آنسو گیس کا استعمال بھی کیا گیا ہے اور خواتین طالبات کو نہایت ہی بے دردی کے ساتھ گرفتار کر کے زدو کوب بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصر کے طلبہ اپنی انقلابی تحریک کو بھر پور طریقے سے جاری رکھیں گے اور فوجی آمروں کی جبر پر مبنی پالیسیوں کو کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کریں گے۔

8:12 شام مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔