مشرق وسطی

شام: 130000 دہشتگرد، 39 ملکوں کے شدت پسند شامل ہیں

syria teroristشام میں اس وقت ایک لاکھ تیس ہزار دہشتگرد ملت شام کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں اعداد و شمار کے ادارے پنتاپلیس نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گيا ہے کہ مختلف ملکوں کے ایک لاکھ تیس ہزار دہشتگرد شام کے عوام کے خلاف لڑرہے ہیں۔ ان اعداد و شمار کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق انچاس ملکوں سے ہے اور ان میں اکثریت کا تعلق تکفیری گروہوں سے ہے۔ اس رپورٹ میں شام میں ہلاک ہونے والے عرب دہشتگردوں کی تعداد بتائي گئي ہے جن میں سب سے زیادہ دہشتگرد تیونس اور اس کے بعد سعودی عرب کے دہشتگرد ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق شام میں سعودی عرب کے سات سو چودہ تکفیری دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button