بحرین کے شیعوں نے منہدم شدہ مساجد میں نماز جماعت ادا کی

11 ستمبر, 2013 11:44

bahrain namazبحرین کے شیعوں نے ان منہدم شدہ مساجد کے مقامات پر نماز جماعت ادا کی جنہیں آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت نے منہدم کر دیا ہے۔
بحرین میں انسانی حقوق کے مرکز میں مذہبی آزادی کے سربراہ شیخ میثم السلمان نے اس سلسلے میں کہا: خلیفی شہنشائیت کو مذہبی امتیازی سلوک اور فرقہ واریت کو ختم کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا: مساجد اور قبور کو منہدم کرنا عظیم جرم ہے اور بین الاقوامی برادری کو اس کی مذمت کرنا چاہیے۔
شیخ میثم السلمان نے ابوصبیح قبرستان کو خراب کرنے اور اس ہر ہل چلانے کو بڑے جرائم میں سے قرار دیا اور اسے بحرینی باشندوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کے مترادف جانا۔

7:09 شام مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔