مشرق وسطی

الجزیرہ کی اینکر پرسن غادۃ عویس جہاد النکاح کے نام پر سلفی وہابی دہشتگردوں کی جنسی درندگی کا شکار

al jazairشیعت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) الجزیرہ ٹی وی کی معروف خبرنگار اوراینکر پرسن غادۃ عویس شام میں سلفی وہابی القاعدہ کی ذیلی شاخ ’’ جبهة النصره ‘‘ کے اہم کمانڈروں کی جنسی درندگی کا شکار ہوگئی، الجزیرہ ٹی وی کی جانب سے واقعہ کی تردید جبکہ جبهة النصره کے ترجمان کے مطابق غادۃ عویس جہاد النکاح کیلئے اپنی مرضی سے ہمارے پاس آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق الجزیرہ ٹی وی کی معروف خبرنگار اور اینکر پرسن غادۃ عویس شام کے حالات کی کوریج کے لئے قطر سے روانہ ہوئی تھی، اس کے بارے میں چند روز بعد عرب ذرائع ابلاغ میں یہ خبر گردش میں آئی کہ غادۃ عویس کو سلفی وہابی شامی دہشت گردوں نے اپنی جنسی درندگی کا نشانہ بنایا ہے، لیکن الجزیرہ ٹی وی نے اس خبر کی تردید جاری کی۔

دوسری جانب اس واقعہ کے چند روز بعد جبهة النصره کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا کہ غادۃ عویس نے خود کو رضاکارانہ طور پر جبهة النصره کے ایک مرکزی رہنما کی خدمت میں جہاد النکاح کے لئے پیش کیا اور اس سے ہمبستری کی اور اس موقع پر غادۃ عویس نے کہا تھا کہ یہ عمل میرے لئے کئی گنا ثواب کا حامل ہے اور باعث افتخار ہے۔دیگر اطلاعات کے مطابق جب غادۃ عویس کو شام سے قطر منتقل کیا گیا تو خاتون اینکر پرسن نے الجزیرہ کے ہیڈ آفس میں شکایت کی کہ شام میں اس کو جبهة النصره کے سلفی وہابی دہشتگرد گرہوں کے مرکزی کمانڈر کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ جہاد النکاح کی اصطلاح ایک سعودی مفتی العریفی کی ایجاد ہے کہ جس کی آڑ میں سلفی وہابی شامی دہشت گردوں کے لئے عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب، تیونس سمیت دہگر ممالک بھی خواتین بڑی تعداد شام کا رخ کررہی ہیں۔ وقت گزرتے کے ساتھ ساتھ ان خواتین کے ساتھ جنسی استحصال کے متعدد واقعات بھی میڈیا کی زینت بن رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button