شام کی طرف سے اقوام متحدہ کو کیمیکل ہتھیاروں کی تفتیش کی دعوت

10 جولائی, 2013 11:11

unoاقوام متحدہ میں شام کے سفیر بشار جعفری کی جانب سے معائنہ کاروں کو شام میں کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال کی تفتیش کی دعوت دی گئی ہے۔ نیویارک میں غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی باغیوں نے حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ ان پر کیمیکل گیس کا استعمال کیا گیا جبکہ بشار الاسد کی حکومت نے بارہا اس الزام کو مسترد کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں متعین شام کے سفیر بشار جعفری کی جانب سے یہ دعوت سامنے آئی ہے۔ شامی سفیر کے بیان پر اقوام متحدہ کے ترجمان مارٹن نیسیرکی کا کہنا ہے کہ شام میں گیس کے استعمال کے الزام کے معاملے پر شامی حکومت بغیر تاخیر اور شرط کے معائنہ کاروں کو متاثرہ مقام تک جانے کی اجازت دے، تاکہ تفتیشی عمل کا آغاز ہو سکے۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر روز میری ڈی کارلو کا کہنا ہے کہ یہ بہت اہم ہے کہ شام اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو تفتیشی عمل شروع کرنے کی اجازت دے، تاکہ یہ واضح ہوسکے کہ آیا اعصاب شکن گیس کا استعمال کیا گیا ہے یا نہیں۔
یہاں یہ امر اہم ہے کہ امریکہ نے گذشتہ ماہ عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو گذشتہ ماہ جون میں ایک خط بھی تحریر کیا تھا کہ شامی حکومت نے اعصاب شکن گیس سیرین کا استعمال دو مرتبہ کیا ہے۔ اس میں ایک مرتبہ 19 مارچ کو خان العسل اور دوسری مرتبہ تیرہ اپریل کو شیخ مقصود میں یہ گیس استعمال کی گئی تھی۔ اس وقت کی امریکی سفیر سوزن رائس نے یہ بھی تحریر کیا تھا کہ غالب امکان ہے کہ اسد حکومت نے 14 مئی کو قصر ابو سمرہ اور پھر 23 مئی کو عدرہ میں بھی کیمیاوی گیسوں کا استعمال کیا ہے۔

6:24 شام مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔