آل خلیفہ کی بربریت جاری، پانچ سالہ بچی زخمی

بحرین میں آل خلیفہ کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اوربحرینی فوجیوں نے بچوں پربھی حملےکرتے ہوئے بنی جمرہ کے علاقے میں ایک پانچ سالہ بچے کو زخمی کردیا۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے فوجیوں نےچھوٹے بچوں پر حملہ کرنے کے بعد ان کے گھروں پر آنسو گيس کے گولے بھی داغے۔
بحرین کے عوام نے آل خلیفہ کی جارحیت اور بربریت کے خلاف احتجاج کو جاری رکھتے ہوئے کل اس ملک میں قید خواتین کی رہائی کیلئے بھی احتجاجی مظاہرے کئےاور بےگناہ قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔







