شام میں سعودی عرب کے تین انٹلجنس عناصر پکڑے گئے

30 مئی, 2013 09:55

saudi armyشام میں سعودی عرب کے تین انٹلجنس عناصر پکڑے گئے ہیں۔ المنار اخبارکے مطابق شام کی فوج نے آپریشن کے دوران سعودی عرب کے تین انٹلجنس عناصر کو گرفتار کرلیا، واضح رہے سعودی عرب کی انٹلجنس کے سربراہ بندر بن سلطان ہیں۔ شام کی فوج نے اپنے آپریشنوں میں بھاری مقدارمیں صیہونی ساخت کا اسلحہ ضبط کیا ہے، ان ہتھیاروں میں مقبوضہ فلسطین میں بنائے گئے مواصلات سامان بھی ہیں۔ سعودی عرب کے انٹلجنس عناصر نے اعتراف کیا ہے کہ وہ شام کے علاقوں سے صیہونی حکومت کے لئے جاسوسی کیا کرتے تھے۔ سعودی جاسوسوں کے مطابق بندر بن سلطان کے ایک معاون نے القصیر کا دورہ کرکے دہشتگردوں کے ساتھ ملاقات کی تھی۔ آگاہ ذرائع نے یہ بھی کہا ہےکہ لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد الحریری اور سمیر جعجع بھی شام کی سرحد میں داخل ہوئے ہیں۔
ادھر صیہونی حکومت نے ایک بار پھر شام پر حملے کرنےکی دھمکی دی ہے۔ سمانیوز کے مطابق صیہونی وزیر جنگ موشہ یعالون نے روس کے نائب وزیر خارجہ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتےہوئے کہا ہےکہ اگر روس نے شام کو اینٹی ایر کرافٹ سسٹم ایس تھری ہنڈریڈ دیا تو اسرائيل دمشق پر حملے کرے گا۔ واضح رہے روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئي ریابکوف نے کہا تھا کہ روس شام کےساتھ کئے گئے معاہدے کے مطابق دمشق کو اینٹی ایرکرافٹ میزائيل سسٹم ایس تھری ہنڈریڈ دے گا۔دراین اثنا اقوام متحدہ میں روس کے سفیر ویتالی چورکین نے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کے حامی ملکوں کو خبردار کرتےہوئے شام کے ساتھ دفاعی تعاون کے جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔ ویتالی چورکین نے شام کو ایس تھری ہنڈریڈ اینٹی میزائل سسٹم فراہم کرنے کے معاہدے کا دفاع کیا اور کہا کہ جو لوگ شام کے خلاف دہشتگردوں کوہتھیار فراہم کررہےہيں ان کے ہتھیارشام کے عوام کےخلاف استعمال ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس نے شام کے ساتھ فضائي دفاعی تعاون کے بارے میں معاہدہ کیا ہے اس کا خانہ جنگي سے کوئي تعلق نہیں ہے۔
واضح رہے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ، صیہونی حکومت، سعودی عرب، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔

3:51 شام مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔