مشرق وسطی

شامي فوج نے ملک کے شمالي اور شمال مغربي علاقوں ميں دسيوں دہشتگردوں کو ہلاک کرديا

army shamشامي ٹيليويژن کي رپورٹ کے مطابق جمعرات کي شام حلب کے العزيزہ، کفر حمرا اور الباب سميت اس شہر کے مختلف علاقوں ميں شامي فوج اور بيروني حمايت يافتہ دہشتگردوں کے درميان سنگين جھڑپ ميں يہ دہشتگرد مارے گئے
شام کے ميڈيا ذرا‏ئع کے مطابق حلب ميں شامي فوج کے ذريعے کي گئي اس کارروائي ميں بڑي تعداد ميں دہشتگرد زخمي ہوئے اور مشين گن سے ليس انکي کئ گاڑياں منہدم کردي گئيں
– اس درميان شام کے شمال مغرب ميں واقع ادلب صوبہ کےالفوعہ گاؤں ميں دہشتگردوں نےايک بس کو ہائجيک کرکے پيتاليس خواتين اور بچوں نيز بس کے ڈرائيور کو يرغمال بنا ليا اور انہيں نا معلوم مقام پر منتقل کر ديا
– يہ بس ادلب سے دمشق کي طرف جا رہي تھي- ادلب کے الفوعہ گاؤں کے باشندے حکومت کے وفادار ہيں اور جب سے اس ملک ميں بدامني پھيلي ہے اس وقت سے انہيں مسلسل دہشتگردوں کي طرف سے دھمکياں ملتي رہي ہيں- اس گاؤں کے رہنے والوں نےدہشتگردوں کے خلاف شامي فوج کے ساتھ بارہا تعاون بھي کيا ہے.

متعلقہ مضامین

Back to top button