جمعيت الوفاق كی جانب سے جمعہ كے دن مظاہروں میں وسيع پيمانے پر شركت كی كال

بحرين كی جمعيت "الوفاق” نے عوام سے اس ہفتے جمعہ كے دن "ہم كسی صورت بھی اپنے مطالبات سے دستبردار نہیں ہوں گے” كے شعار سے منعقد ہونے والے مظاہروں میں وسيع پيمانے پر شركت كی اپيل كی ہے ۔
بحرين كی سب سے بڑی سياسی جماعت جمعيت الوفاق نے اعلان كيا : آل خليفہ نے بحرين كے دارالحكومت "منامہ” میں عوام كے خلاف اسلحے كا آزادانہ استعمال، بے گناہ خواتين ،بچوں اور مردوں كی گرفتاريوں اور بے حرمتيوں كے علاوہ وحشيانہ تشدد كے ذريعے عوام كی آواز كو دبانے كی ہر ممكنہ كوش كی ہے ۔ الوفاق نے زور ديا: آل خلفیہ كی سيكورٹی فورسز نے ملك میں جمہوريت كے قيام كے لیے بحرينيوں كے پر امن مظاہروں كو روكنے كی خاطر راستوں پر بڑے پيمانے كی ركاوٹیں كھڑی كر ركھی ہیں ۔








