مشرق وسطی

یمن: امریکی سفیر کے نکال باہر کرنے کا مطالبہ

yamanیمن کے شمالی صوبے صعدہ میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کر کے دارالحکومت صنعا سے امریکی سفیر کو نکال باہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق صوبہ صعدہ میں ہزاروں یمنی عوام نے ایک بڑا مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے یمن کے داخلی امور میں امریکی مداخلت ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے حکومت سے امریکی سفیر کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مظاہرین نے اسی طرح یمن کے صدر عبدربہ منصور ہادی سے گزشتہ حکومت سے وابستہ عناصر کو اقتدار سے علیحدہ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ صدر اس بات کی اجازت نہ دیں کہ یہ عناصر ملک پر اپنا تسلط بدستور باقی رکھیں۔
مظاہرین سابق ڈکٹیٹر علی عبداللہ صالح پر جنگی جرائم کے الزام میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button