مشرق وسطی

شامی فوج دہشت گردوں کے تعاقب میں

syrian forcesشام کی فوج دہشت گردوں کو مسلسل ہزیمت کا مزہ چکھا رہی ہے۔

فارس نیوز کے مطابق شام کی فوج نے حلب کے حی الکلاسہ علاقے میں دہشت گردوں کا پیچھا کر کے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ اس کے جواب میں مغربی اور عرب ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گـردوں نے رہائشی علاقوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں پندرہ افراد جاں بحق اور پچيس زخمی ہوگئے۔ اس رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے دہشت گردوں کے دسیوں کمانڈروں کوہلاک کیا ہے۔
ادھر شام فوج نے سیف الدولہ میں ایک بازار کے قریب سے ہتھیاروں کا گودام دریافت کر کے ضبط کر لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شام کی فوج باب النیرب میں داخل ہوچکی ہے اور دہشت گردوں کا صفایا کر رہی ہے۔ حلب کے شمالی مضافاتی علاقوں کے حالات قابو میں ہیں۔ ایک اور رپورٹ ملی ہے کہ شام کی فوج نے ریف دمشق کے علاقے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔ اس علاقے میں فوج کے ہاتھ بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود لگا ہے جن میں مواصلاتی سسٹم اور رات میں دیکھنے کی دوربینیں بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button