مشرق وسطی

بحرینی مظاہرین پر حملہ

bahrain protest saudiaبحرین میں آل خلیفہ کے فورسز نے مظاہرین پرحملہ کرکے کئی احتجاجیوں کو زخمی کردیا-
فارس نیوزایجنسی کی آجکی رپورٹ کےمطابق بحرین کے عوام نے کل رات اس ملک کے مختلف علاقوں میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے کئے جن پر سعودی عرب کے جارح فوجیوں کی حمایت میں حکومتی فورسز نے حملہ کرکے کئی مظاہرین کو زخمی کیا –
آل خلیفہ کے فورسز نے بحرین کے عوام پرتشدد کے سلسلے میں کل رات انکے گھروں پربھی حملہ کرکے کم از کم 18 افراد کو حراست میں لے لیا –
"جمعہ ،روزہ داروں کے انقلاب ” کے زیرعنوان مذکورہ مظاہرے ، بحرین کے 14 فروری کے انقلابی نوجوانوں کے اتحاد کی اپیل پر منعقد ہوگئے –
کل جمعہ کے روز بھی بحرین کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے کئے گئے – اس موقع پر مظاہرین نے ایک بار پھرشہداء کی راہ جاری رکھنے پر تاکید کی

متعلقہ مضامین

Back to top button