مشرق وسطی

شام ميں ايک سعودي کرنل کي گرفتاري

syria mapشام ميں سيکورٹي حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ايک سعودي کرنل کو جو پہلے دمشق ميں سعودي عرب کا سفارتکار
بھي رہ چکا ہے گرفتار کيا ہے –

شام ميں خبري ذرائع کا کہنا ہے کہ شام ميں جلد ہي ايک بہت بڑي خبر منظر عام پر آنے والي ہے جو سعودي عرب کے کرنل ناصر العريفي کے اعترافات پر مشتمل ہے –
شام ميں ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودي کرنل ناصر العريفي کو تقريبا چار مہينے قبل حمص شہر ميں گرفتار کيا گيا تھا –
شام ميں گرفتار ہونےوالا سعودي عرب کا کرنل اس سے پہلے دمشق ميں سعودي عرب کے سفارتخانے ميں بھي اہم عہدے پر کام کرچکا ہے –
شام ميں سيکورٹي ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کيا گيا سعودي کرنل شورش زدہ شہر حمص ميں سعودي جاسوسوں اور سعودي عرب کي خفيہ ايجنسي کے عہديداروں کي رفت و آمد ميں مدد ديتا تھا اور اس نے اس بات کا اعتراف کيا ہے کہ وہ مغربي ملکوں کي خفيہ ايجنسيوں کو بھي اطلاعات فراہم کرتا تھا –
شام ميں گرفتار کئے گئے اس سعودي کرنل کے اعترافات جلد ہي شام کے ٹيلي ويژن سے نشر کئے جائيں گے-

متعلقہ مضامین

Back to top button