بحرين ميں مظاہرے اور سيکورٹي فورس کي بربريت

14 جولائی, 2012 11:28

bahrain protest saudiaبحرين کے مختلف علاقوں ميں عوام نے جمعے کو بھي مظاہروں کا سلسلہ جاري رکھا-

ہمارے نمائندوں کي رپورٹ کے مطابق بحرين کے دارالحکومت منامہ ، سترہ، الدراز، الديہہ اور بني جمرہ سميت پورے بحرين ميں جمعے کو عوام نے مظاہرے کئے اور سعودي عرب کے عوام کے ساتھ مکمل يک جہتي کا اعلان کيا –
بحريني عوام نے اپنے مظاہروں ميں سعودي عرب کے مشرقي علاقوں ميں آل سعود کے فوجيوں کي حاليہ بربريت کي مذمت کي اور ممتاز عالم دين آيت اللہ شيخ باقر النمر کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا –
بحريني عوام نے اپنے مظاہروں ميں اسي طرح اپنے ملک سے سعودي فوجيوں کي فوري واپسي کا مطالبہ کيا اور آل خليفہ حکومت کے خاتمے تک تحريک جاري رکھنے کا اعلان کيا –
رپورٹ کے مطابق آل خليفہ اور آل سعود کے فوجيوں نے مختلف علاقوں ميں مظاہرين پر زہريلي آنسوگيس کي شيلنگ اور براہ راست فائرنگ کي –
بحرين کے انقلابيوں کے ذرائع کے مطابق بحريني اور سعودي فوجيوں کے حملوں ميں کم سے کم بارہ افراد زخمي ہوگئے اور بہت سے لوگوں کو گرفتار کرليا گيا-

1:22 صبح مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔