آل خليفہ حكومت نے شيعہ تنظيم ” عمل اسلامی ” پر پابندی لگا دی

13 جولائی, 2012 10:45

bahrain بحرينی عدالت نے عمل اسلامی كے بارے میں یہ كہتے ہوئے كہ تنظيم اپنے اخراجات كے ذرائع سے مطلع نہیں كر رہی اور حكومت مخالف سر گرميوں میں ملوث بھی ہے اس لئے اسے تحليل كيا جاتا ہے،  اسی طرح  معاشرے میں بدامنی اور عوام كو حكومت مخالف مظاہروں پر اكسانا جيسے الزامات  بھی اس تنظيم پر لگائے گے۔
وزارت انصاف نے 2011ء میں اس كے مركزی دفتر پر قبضہ كر كے عدالت میں اس كے خلاف مقدمہ كر ديا تھا، اس كے بعد عمل اسلامی كے سيكرٹری جنرل محمد علی محفوظ دوسرے كاركنوں كو حكومت كے خلاف بغاوت كے جرم میں گرفتار كی ليا گيا تھا ۔
شيعہ تحريك الوفاق نے حكومتی اقدام كی شديد مذمت كرتے ہوئے كہا كہ یہ اقدام بحرين كے آئين كے خلاف ہے ۔

8:53 صبح مارچ 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔