بارہ روزہ جنگ کے ایک سال بعد ایران پہلے سے زیادہ مضبوط اور پرعزم ہو کر ابھرا، نائب ایرانی وزیر خارجہ
کاظم غریب آبادی
شیعیت نیوز : ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے بارہ روزہ جنگ کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر کہا ہے کہ ایران اپنے مخالفین کے ساتھ ایک سالہ کشمکش کے بعد پہلے سے زیادہ مضبوط، باشعور اور پرعزم ہو کر ابھرا ہے۔
انہوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران کبھی شکست سے دوچار نہیں ہوا، نہ ہی پیچھے ہٹا اور نہ ہی اس کی قوت ارادی کمزور ہوئی، بلکہ اس نے اپنے دشمنوں کے مقابلے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں : علامہ محمد جمعہ اسدی کی رحلت پر علامہ سید ساجد علی نقوی کا اظہار تعزیت
غریب آبادی نے کہا کہ صہیونی حکومت ایک ایسے نظام کی نمائندگی کرتی ہے جو اپنے وجود کو برقرار رکھنے کے لیے ایک آزاد ملک کے کمانڈروں اور سائنسدانوں کو نشانہ بنانے پر انحصار کرتا ہے۔ وہ طاقت کو میدان جنگ کے بجائے جارحیت، بے چینی اور جرائم کے ذریعے حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کے خون، کمانڈروں اور سائنسدانوں کی قربانیوں اور رہبر معظم کی حکمت عملی کے نتیجے میں آج ایران پہلے سے زیادہ باعزم، باشعور اور مضبوط ریاست کے طور پر سامنے آیا ہے۔







