شام جنگ کی حالت میں ہے بشار اسد

27 جون, 2012 07:52

basharشام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ شام جنگ کی حالت میں ہے -فرانس پریس کے مطابق ترکی کے ایک لڑاکا طیارے کو مار گرانے کے بعد شام کے صدر نے اس ملک میں جنگی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے نئی کابینہ کو دہشتگردانہ حملوں سے سخت مقابلہ کرنے کا حکم دیا ہے –
رپورٹ کے مطابق بشار اسد نے کہا ہے کہ جب ملک جنگ کی حالت میں ہے تو کامیابی کےلئے تمام امکانات سے استفادہ کرنا چاہیئے –
واضح رہے کہ ترکی کے ایک لڑاکا طیارے کو مار گرانے کے بعد ترکی نے اپنے ٹینکوں کو شامی کی سرحدوں پر تعینات کر دیا ہے-
ادھر غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق برطانوی فوجی شام کی سرحدوں پر جارحیت کرکے اس ملک میں گھس گئے ہیں -پریس ٹی وی نے صہیونی وبسائٹ دبکا فایل DEBKAfile کاحوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ بعض انگریزی ،ترک اور فرانسیسی ذرائع نے برطانوی اسپیشل فورس کے شام میں گھسنے کا دعوی کیا ہے – اس سے قبل ڈیلی اسٹار نے دعوی کیا تھا کہ برطانیہ کے جنگی طیارے شام پر حملے کےلئے تیارکھڑے ہیں –

7:09 شام مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔